افغانستان کے انتخابات ایک بار پھر ملتوی

افغان اور مسلمان کا فرض ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں، افغان ظالبان|humnews.pk

کابل: افغانستان کے انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہوگئے ہیں۔

افغان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات 28 ستمبر2019 تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات اب 20 جولائی کے بجائے 28 ستمبرکو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کو بجٹ ملنے پر ہی انتخابات کا بروقت انعقاد ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: عبوری حکومت کے قیام کا منصوبہ نہیں ہے، اشرف غنی

واضح رہے افغانستان میں انتخابات کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کی گئی ہے۔ صدارتی صوبائی ضلعی اور غزنی پارلیمنٹ کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔ اس سے قبل بھی افغان حکومت نے 22 جولائی تک انتخابات ملتوی کیے تھے اور اب یہ تیسری مرتبہ انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی چئیرمین پرسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن قوانین میں ترمیم اور متنازع پارلیمانی انتخابات کے باعث صدارتی الیکشن میں تاخیر ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر الیکشن کمیشن کو عالمی برادری اور اسٹیک ہولدرز کی جانب سے انتخابات کے لیے فنڈز پر وقت پر ادا کردیئے گئے تو الیکشن 28 ستمبر کو ہوسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر حکومت کی جانب سے فنڈرز کا اجرا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں