خیبرپختونخوا اسمبلی میں عورت مارچ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

منظور آفریدی خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی ہوں گے | urduhumnews.wpengine.com

خیبرپختونخوا اسمبلی میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ عورت مارچ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد رکن اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سے پیش کی گئی۔ اجلاس میں آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے شروع کی گئی اشتہاری مہم پر بھی بحث کی گئی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات نے پشاور کے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق اراکین اسمبلی کے تحفظات ایوان میں بحث کرنے کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں: خواتین کے عالمی دن پر عورت آزادی مارچ کی تصویری جھلکیاں

اسمبلی اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق 23 مارچ کو تجرباتی بنیاد پر بسیں چلانے کا اعلان کیا۔

تاہم انہوں نے منصوبہ مکمل ہونے کی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔

خیال رہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں عورت مارچ منعقد کیا گیا تھا جس میں خواتین نے مختلف قسم کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

تاہم سوشل میڈیا پر عورت مارچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

آج جمیعت علمائے اسلام کے سربراپ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عورتوں کے دن کے نام پر جو مظاہرہ کیا گیا، آئندہ جہاں بھی ایسا ہوگا ہمارے کارکن قوت بازو سے روکیں گے۔


متعلقہ خبریں