‘نیب اپریل میں کئی افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرسکتا ہے’


اسلام آباد: نمائندہ خصوصی ہم نیوز ریاض الحق نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کا کہنا ہے کہ اپریل میں کئی افراد کے خلاف ریفرنس دائر کر دیئے جائیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو فاروق ایچ نائیک نے پہلے ہی تیار کرلیا تھا کہ کس طرح کے سوالات کیے جاسکتے ہیں اسی لیے وہ دونوں بہت پراعتماد تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے کئی سوالات کیے گئے جس میں سے انہوں نے سب کے جواب دینے کوشش کی۔

ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ  ہمارے لوگوں کو مارا گیا اور وہ ویڈیوز سامنے نہیں لائی گئیں جس میں ہم پر تشدد کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کے تصادم کی صورتحال کو نظر انداز کرے اور ہمارے کارکنوں کو رہا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اس وقت حکومت بات چیت کا ماحول بنا رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، رہنما پیپلز پارٹی

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس وقت ہمارے کارکن دہرے رویے کی وجہ سے خفا ہیں، ہمارے کارکن اس وقت بہت جذباتی تھے لیکن وہ پر امن رہے، ناانصافی کے خلاف ایک غصے کی لہر ہے۔

 شاہ محمود قریشی آصف علی زرادری سے رابطے میں ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ واقعہ ایک افسوسناک واقعہ تھا لیکن اسلام آباد پولیس نے بہت تحمل سے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو اپنےسوالوں کے جوابات پر توجہ دینی چاہیئے۔ جو کچھ نیب دفتر کے باہر کیا گیا اس سے سب کو نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا

فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول کو چاہیئے کے ان معاملات پر زرداری سے گائیڈ لائن لیں، اگر کسی سے یہ نہ پوچھا جائے کے ملک کا پیسہ کہاں خرچ ہوا تو یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آصف علی زرادری سے رابطے میں ہیں۔

سجھوتہ ایکسپریس کے فیصلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت کا جو رویہ ہے وہ مسلسل غلط رخ میں جارہا ہے۔ آج کا فیصلہ بھی پاکستان کے خدشات کو درست ثابت کرتا ہے۔

بھارتی اسکولر اشوک سوین نے کہا کہ آر ایس ایس کے افراد دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث رہے۔ گزشتہ حکومت نے ان افراد کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا عدالتی نظام پر بھروسہ اٹھ چکا ہے۔


متعلقہ خبریں