سیلفیوں کی سیلفیوں کے لیے حکومت، احسن اقبال کے تبصرے پر ٹویپس کا شغل


پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹر پرحکومتی اراکین کی سیلفیوں پر تبصرہ کیا تو پی ٹی آئی کے ہمدرد ٹویپس نے بھی انہیں شغل ہی شغل میں آڑے ہاتھوں لیا اور ٹوئٹر پر احسن اقبال کی سیلفیوں کا ڈھیر لگا دیا۔

رہنما ن لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کچھ ایسی تصاویر پر تبصرہ کیا تھا جس میں وہ سیلفی لیتی ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ احسن اقبال نے اپنے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ سیلفیوں کی سیلفیوں کے لیے حکومت


بس پھر کیا تھا احسن اقبال نے جیسے ہی یہ ٹویٹ کیا ویسے ہی پی ٹی آئی کے حامی بھی سرگرم ہوئے اور چن چن کر رہنما ن لیگ کی سیلفیاں شیئرکرنا شروع کردیں۔

 دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کے مابین بھی سوشل میڈیا پر لفظوں کی جنگ جاری ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کرپشن اولمپکس کی دوسری قسط شروع ہوگئی ہے۔


اس پر شہلا رضا نے جواب میں ٹویٹ کیا کہ نوکری بچانے کے لیے ڈبو کا ایک اور ٹویٹ آگیا۔


متعلقہ خبریں