100 انڈیکس میں 163 پوائنٹس کی کمی، 38 ہزار 384 پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت آغاز کے بعد مندی کا رحجان رہا اور 100 انڈیکس میں 163 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 384 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت آغاز کے بعد دن بھر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

شرح  سود کے بڑھنے کی خبر نے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کیے 100 انڈیکس میں 163 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 384 پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس 74 پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار 118 پر بند ہوا۔

دن بھر کمرشل بینکوں، انجینئرنگ اور سیمینٹ سیکٹرز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گی آج 8.13 کڑور شئیرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت جن کی مالیت 4.24 ارب روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج ملا جلا رجحان موجود رہا۔ 100 انڈیکس میں 34 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تو 35 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 540 پوائنٹس پر ہوا جب کہ کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 34 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم یہ مثبت پیش رفت زیادہ دیر نہ رہ سکی اور جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 35 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 512 پر ٹریڈ کرتا رہا ۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,605,380 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستان روپوں میں 99,794,385 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان موجود تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 64 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جب کہ 3.46 ارب روپے مالیت کے 8.26 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کمی سے 38547  پر بند

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو 100 انڈیکس 501 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 306 پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں منفی رجحان موجود رہا اور سرمایہ کار ایک بار پھر سرمایہ لگانے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں