مقبوضہ کشمیر: ساتھی اہلکار کی فائرنگ، سے 3 بھارتی فوجی ہلاک



سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والے بھارتی فوجی ذہنی مریض بن گئے۔ ادھم پور میں ساتھی فوجی کی فائرنگ سے 3 بھارتی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پاکستان میں امن تباہ کرنے کا خواہش مند بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے فوجیوں کی حالت سے بے خبر نکلا۔ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہوں کا خون بہانے والے بھارتی فوجی ذہنی مریض بن گئے اور اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کو نشانہ بنانے لگ گئے۔

بھارتی حکام کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ادھم پور میں تعینات بھارتی اہلکار اجیت کمار نے جھگڑے کے بعد ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ اجیت کمار نے ساتھیوں کو مارنے کے بعد خود بھی خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بھارتی اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل پوکر مل، یوگندرا شرما اور امید سنگ شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں نصف صدی سے ظلم کا پہاڑ توڑنے والے بھارتی فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بھی اپنے عروج پر ہے۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق سال 2011 سے 2018 کے دوران 892  بھارتی فوجیوں کی موت خود کشی سے ہوئی جب کہ ائر فورس کے 148 افسران اور جوانوں نے بھی اپنی جان لی جب کہ بھارتی نیوی میں سب سے کم 36 جوانوں نے خود کشی کی۔ سال 2017 سے اب تک 420 بھارتی اہلکار خود کشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، یورپی پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ

بھارتی وزارت دفاع کے سروے کے مطابق ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی اپنی جان لے لیتا ہے۔ اوسطاً بھارت کی زمینی فوج کے 88، فضائیہ کے 18.5 اور بحریہ کے4.5  فیصد فوجی خود کو ہلاک کرتے ہیں۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق خودکشی کی وجہ لمبے وقت تک اور لگا تار تعیناتی جیسی پیشہ ورانہ پریشانیاں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جوانوں کو گھریلو مسائل اور شادی شدہ زندگی کو کی وجہ سے بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں