پی سی بی سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے پُر امید

پی سی بی سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کے لیے پُرامید

فائل فوٹو


اسلام آباد:ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ پی سی بی سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے پُر امید ہے۔

اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کھیلوں میں سیاست نہیں آنی چاہیے، بھارت نے پی ایس ایل کو بلیک آوٹ کیا۔ بھارت کیساتھ کرکٹ معاملات پر اپنی عزت ہر صورت مقدم رکھیں گے۔

آئی سی سی میں بھارت کیساتھ ہر محاذ کیلئے تیار ہیں۔ ہر کام پاکستان کے مفاد میں کرینگے۔

وسیم خان نے کہا کہ قومی ویمن ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کیا جائیگا۔ بیٹنگ کوچ غیر ملکی نہیں بلکہ مقامی ہوگا۔

انہوں نے کہا سری لنکا کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے کوشاں ہیں۔ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے پر امید ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہماری اولین ترجیح ہے

ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  پی ایس ایل میں کوچز اور سلیکٹرز کی شمولیت کے معاملے کا جائزہ لینگے۔ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے راولپنڈی سمیت دیگر سینٹرز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئندہ سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونگے،مانی

وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو پروفیشنل انداز سے چلانا چاہتےہیں پاکستان کرکٹ کو آگے لیکر جانا ہے۔ پوری دنیا نے پاکستان کی سیکیورٹی دیکھ لی ہے

ہر کسی نے پاکستان میں سیکیورٹی اور سہولیات کی تعریف کی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کا پورا انفراسٹکچر تبدیل کرینگے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پچز کے معیار کو بہتر بناینگے

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے بھی 17مارچ کوپی ایس ایل 4کی اختتامی تقریب سے خطاب میں  اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان بھی پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں