وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو فون

وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو فون


وزیراعظم عمران خان نے  نیوزی لینڈی کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کرکے مساجد پر ہونے والے حملوں کی مزمت کی۔ عمران خان نے نیوزی لینڈکی  لوکل اتھارٹیز کی بروقت کارروائی کو سراہا

وزیر اعظم نے مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے جذبات کی تعریف کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے اسلامو فوبیا اور عالمی سطح پر انتہا پسندی کو روکنے کا راستہ دکھایا۔ نیوزی لینڈ وزیر اعظم کے اقدامات نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

عمران خان نے جیسنڈا آرڈرن سے کہا پاکستانی قوم کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے،

عمران خان نے کہا پاکستان کا دہشت گردی میں 70 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:نیوزی لینڈ: دو مساجد پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی

نیوزی لینڈ: آٹومیٹک اورسیمی آٹو میٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 50 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

سفید فام نسل پرست دہشت گرد نے مساجد میں اس وقت فائرنگ کی تھی جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 15مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور 47 زخمی ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے 16مارچ کو پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ مقامی آبادی کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کو سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے حملے کے دوسرے دن ہی اعلان کیا تھا  کہ ملک میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں گے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کا مرکزی ملزم سیکیورٹی اداروں کی واچ لسٹ پرنہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے حوالے سے کی جانے والی تفتیش میں آسٹریلوی حکام سے رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں