سابق صدر آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری  نے جے یو آئی ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر گزشتہ رات ہوئی۔

ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومت کی جانب سے بلائے گئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی ۔

اس موقع پر مولانافضل الرحمان نے کہا نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے لئے ہورہی ہیں۔دونوں رہنماؤں  نے حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

آصف زرداری نے کہا حکومت عوام کو رلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔حکومت عوام کو رلیف دینے کی بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیے:نواز زرداری ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کوشاں

مولانا فضل الرحمان نے کہا حکمرانوں میں گلی اور محلہ چلانے کی اہلیت نہیں وہ ملک کیسے چلاسکتے ہیں؟مولانا فضل الرحمان نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے سے بھی آصف زرداری کو آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاحکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں۔


متعلقہ خبریں