شاہدحیات کا موٹروے پولیس سے آئی بی میں تبادلہ


اسلام آباد: پولیس سروس کے گریڈ 21کے افسر شاہد حیات خان کا تبادلہ انٹیلی بیورو(آئی بی ) میں کردیا گیاہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ شاہد حیات خان اس سے قبل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ شاہد حیات خان جو محکمہ داخلہ کے تحت ایف آئی اے میں فرائض انجام دے رہے تھےکو 2017میں  وزارت مواصلات میں تبادلہ کرکے نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس میں پوسٹنگ کردی گئی تھی۔

شاہد حیات خان  2013میں جب ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ پولیس تھے تب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پولیس کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں