بلاول بھٹو زرداری کا بریگیڈئیر(ر) اسد منیر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) اسد منیر کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) اسد منیر کے گھر گئے اور اہل خانے سے افسوس اور دکھ کا اظہارکیا۔

اس سے قبل بلاول بھٹو نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) اسد منیرکی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ خبر ان کے لیے ایک بہت افسوس ناک خبر ہے۔ بلاول نے بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) اسد منیر کے خاندان کو دعا دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس مشکل وقت میں اللہ انہیں صبر وجمیل عطا کرے اور حالات کا سامنا کرنے کی قوت دے۔


متعلقہ خبریں