ٹوئٹر کے 13 برس مکمل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ہر خاص وعام میں  مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کو انٹرنیٹ کا حصہ بنے ہوئے 13 برس گزر گئے۔

اس لنک میں آپ وہ تمام ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں جو صرف ایک دن میں کیے گئے ہیں۔

آج سے تقریباً 13 برس قبل یعنی 2006 میں جب سماجی رابطوں کی دنیا میں ٹوئٹر نے قدم رکھا تو یہ صارفین کو فیس بک سمیت دیگر ویب سائٹس کے مقابلے میں کافی مختلف معلوم ہوئی۔

آغاز میں ٹوئٹر کی جانب ستنی توجہ نہیں دی جاتی تھی لیکن آہستہ آہستہ اس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی اور خاص کر پڑھا لکھا طبقہ زیادہ متوجہ ہوا۔

پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسکالرز، رائٹرز، صحافیوں، طالبعلموں اور دیگر مکاتب فکر کے افراد نے ٹوئٹر کو پیغام رسانی اور اظہار رائے کا ذریعہ بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آرمی زندہ باد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

اس کے بعد سیاسی جماعتیں، دنیا بھر کے صدور، وزرائے اعظم  سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اپنے پیغامات، اعلانات اور تبصروں کے لیے ٹوئٹر کا استعمال شروع کردیا اور پھر یہ اتنا مقبول ہوتا گیا کہ پوری پوری انتخابی مہم بھی اسی پر چلائی گئی۔

اگر پاکستان کی بات کی جائے تو 2012 کے انتخابات میں سوشل میڈیا پر انتخابی مہم چلانے کا رواج بھر پور طریقے سے شروع کیا گیا اور اس کے لیے فیس بک اور ٹوئٹر کا استعمال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد کی بھارت آمد، نریندر مودی کا ٹویٹ

اگر یہ کہا جائے کہ ٹوئٹر کے آنے سے فیس بک کی مقبولیت میں تھوڑی کمی آئی تو یہ غلط نہ ہوگا کیونکہ آج فیس بک پوسٹ سے زیادہ ہر بڑی سے بڑی شخصیت ٹوئٹر پر اپنے پیغامات دیتی ہے اور پھر وہ ہی خبروں کی بھی زینت بنتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فیس بک کی طرح ٹوئٹر پر ہر کوئی باآسانی اپنا اکاؤنٹ نہیں چلا سکتا کیونکہ اسے چلانے کے لیے آپ کے قلیل صحیح لیکن درست معلومات کا خزانہ ہونا لازمی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر پڑھے لکھے طبقے میں زیادہ مقبول ہے۔

ٹوئٹر پر موجود چند اہم شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس


متعلقہ خبریں