طلبہ کی کاوش سے ملتان میں رنگوں کی بہار


ملتان کی دیواروں پر بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں قائم ملتان کالج آف آرٹس کے  طلبہ  نے جشن بہاراں کی آمد پر مختلف قسم کی پینٹنگز بنا کر پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔

پینٹنگ بنانے والی ایک طالبہ عائشہ نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ’’پاکستان ایک پر امن ملک ہے یہاں کوئی دہشت گردی نہیں ہے میں دیوار پر ایک منڈولا بنا رہی ہوں جس کا مطلب امن ہے۔ ہم یہاں پر امن کا پیغام دے رہے ہیں جشن بہاراں کو بھی خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔‘‘

ایک اور طالبہ وجیہہ کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی کو بھی اس طرح رنگوں سے بھر دیں ہم دیواروں پر رنگ بھر رہے ہیں تاکہ لوگ دیکھیں یہاں امن ہے۔‘‘

’ملتان کی دیواریں رنگوں سے کھل اٹھی ہیں‘

ملتان میں نواں شہر، گلگشت، ایس پی چوک سمیت شہر  کے مختلف علاقوں میں  کئی  دیواروں پر اشتہارات کی جگہ خوبصورت پینٹنگ نظر آرہی ہیں جس پر شہری بھی خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:سرائیکی وسیب کی قدیم ’ثقافت‘ کو اجاگر کرتے فن پاروں کی نمائش

شہری محمد علی کا کہناتھا کہ ’’مجھے تو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ ان طلبہ کے ہاتھوں نے کیا جادوکردیاہے ۔‘‘

جشن بہاراں کے موسم میں پھول تو کھلتے ہیں مگر اس بار ملتان کی دیواریں بھی رنگوں سے کھل اٹھی ہیں۔

دیواروں کو پینٹ کرتے ان طلبہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی رنگوں کی محبت سے بھرا پر امن ملک ہے۔


متعلقہ خبریں