ملک بھر میں موسم خشک، بلوچستان میں بارش کا امکان

Dry-weather

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 کوئٹہ، ژوب، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متو قع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے وقت میں خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت بھی 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ کے تمام اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔ کراچی اور حیدرآباد کا درجہ حرارت بالترتیب 22 اور 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز بلوچستان کے چند اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اج کوئٹہ، بارکھان، لورالائی اور ماشکیل میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح اور شام کے اوقات میں خنکی میں اضافہ متوقع ہے جبکہ دوپہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ہزارہ میں بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم  ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ 06 ، راولا کوٹ 02،  اور مری میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں