ڈالر 140 سے اوپر چلا گیا

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 140 روپے سے اوپر چلی گئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 67 پیسے اضافے کے ساتھ  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 140.10 تک پہنچ گئی ہے۔

یورو کی قیمت فاریکس ڈیلرز کے مطابق 159.49 پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے کوچھو کر 138.50 روپے پر واپس آگئی تھی۔ آج تک ڈالر کی قیمت 139 اور 138 کے درمیان رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح کو چھو کر138.50 روپے پر آ گئی

معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے خدشہ گززشتہ برس ظاہر کیا تھا کہ 2019 کے اختتام تک پاکستان میں ڈالر 148 روپے تک جانے کا امکان ہے اور معاشی نمو 4.3 اور 4.7 رہ سکتی ہے۔

گزشتہ برس پہلے 9 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں مسسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔  پاکستان کے ماہرین معاشیات نے نے 2019 میں ڈالر کی قیمت 145روپے تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ماہرین معاشیا کا کہنا ہے کہ روپے کو مستحکم کرنے کیلئے کو پاکستان کو اپنی درآمدات میں کمی لانی ہوگی، لگژری آئٹم پر پابندی لگانی ہوگی تاکہ درآمدات اور برآمدات میں بیلنس برقرار رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں