چین سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر 25 مارچ کو ملیں گے،وزارت خزانہ

چین کی جانب سے یہ امداد اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان سات سے آٹھ ارب ڈالر کے پیکیج کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہا ہے۔فائل فوٹو


سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے بعد چین سے بھی پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری آ گئی ہے۔ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے چین بھی میدان میں آ گیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  چین سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر ملیں گے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ضابطےکی تمام کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔رقم پچیس مارچ تک اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہو گی۔

ترجمان وزارت خزانہ خاقان حسن نجیب نے ٹوئٹر پر خوش خبر سنائی کہ چین،، پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر دے گا ،جس کے لیے ضابطے کی تمام تر کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

 

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق چین سے ملنے والی رقم پچیس مارچ کو مرکزی اسٹیٹ بینک میں جمع ہو گی۔۔ رقم سے ادائیگیوں کے توازن میں استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ حکومت کی موثرپالیسیوں سے ترسیلات میں اضافہ، سرمایہ کاری کو فروغ ملا اور خسارے میں کمی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:چین، پاکستان کو دو ارب ڈالر امداد دے گا، رپورٹ

دوچینی کمپنیاں پاکستان میں2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگی

اس سے پہلے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے چھ ارب ڈالر کے معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت تین ارب ڈالرپاکستان کو  منتقل کیے جا چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ابوظبی فنڈ برائے ترقی نے بھی پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے ہیں۔

اس سے قبل 4مارچ کو خبر آئی تھی کہ  چین کی دو کمپنیوں ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی نے پاکستان کے پاکستانی ہاؤسنگ اورمینوفیکچرنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ایکس سی ایم جی گروپ کے جنرل مینجر ہینسن لیو اور چیئرمین ایچ ایس ایس گروپ سید سمن ہاشمی سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں وزیراعظم کےمشیر حسین لوائی اور زلفی بخاری بھی شریک تھے۔


متعلقہ خبریں