سابق وزیراعظم شوکت عزیز اشتہاری قرار

سابق وزیراعظم شوکت عزیز اشتہاری قرار

اسلام آباد سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دے دیا گیاہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے  اختیارات سے تجاوز کے نیب ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیزکو  اشتہاری قرار دیاہے۔
احتساب عدالت نے ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہین۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے  ملزم کی مسلسل عدم حاضری پر اظہار برہمی  کیا ۔
شریک ملزم عارف علاؤالدین کو  بھی اشتہاری قراردیکر اس کے  دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یعنی فروری کی 6تاریخ کو اسی کیس میں  شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نےسابق وزیراعظم کے وارنٹ کی متعلقہ سفارتخانے سے تعمیل کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس، شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ شوکت عزیز 20 اگست 2004 سے لے کر 15 نومبر 2007 تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے۔ انہوں نے چھ نومبر 1999 سے 15 نومبر 2007 تک پاکستان کے وزیر خزانہ کے طور پر بھی کام کیا۔

ان پر دیگر افراد کے ساتھ مل کر بشارت حسن بشیر کو غیر قانونی طریقے سے بطور کنسلٹنٹ انرجی بورڈ تعینات کرنے کا الزام ہے۔

ان کے ساتھ دیگر افراد میں سابق وفاقی وزیر پانی اور بجلی لیاقت علی خان جتوئی، پانی و بجلی کے سابق سیکریٹری اسماعیل قريشی اور پانی اور بجلی کے سابق ایڈشنل سیکریٹری یوسف میمن شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں