سرفراز کی بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنےکی ویڈیو پھر وائرل

فائل:فوٹو


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کی اپنے بیٹے کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سرفرازا حمد کی اہلیہ نے قومی کپتان کی گلی میں بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شئیر کی اور ساتھ لکھا کہ نماز عصر کے بعد کچھ یوں ہورہا ہے  آج کل۔

سرفراز احمد نے بھی بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ کچھ عرصہ پہلے تک میں اس گلی میں کھیلتا تھا، اب میرے بیٹے کی باری ہے۔

سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پہلے بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں ان کا بیٹا انہیں باؤلنگ  کوارہا ہے۔

واضح رہے کرکٹ ٹیم کے کپتان کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں آرام دیا گیا ہے تاہم ان دنوں بھی وہ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

دوسری طرف ہم نیوز کے مطابق ورلڈ کپ سے پہلے اہم سیریز میں سرفراز احمد کو آرام دیئے جانے اور شعیب ملک کو کپتان بنانے پر تنقید کی گئی ہے اور اس حوالے سے سرفرار احمد بھی خوش نہیں ہیں۔

سرفراز احمد نے ان باتوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے میں ان کی اپنی مرضی بھی شامل ہے۔

پی ایس ایل فور کی چیمپئن ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑی پاکستان ڈے کوئٹہ میں منائیں گے، اسی سلسلے میں وزیراعلی ہاؤس میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔+

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی پی ایس ایل انتظامیہ،گلیڈی ایٹرزکومبارک باد

تقریب میں پاکستان ڈے  کےساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے چیمپئن بنے کا جشن  بھی منایا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے جس میں سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں، سرفراز احمد سمیت چھ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے قبل آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچ کے دوران نسل پرستانہ جملے کہنے پر چار میچوں کی پابندی کا بھی سامنا کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں