لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز  پرندہ ٹکرانے کے باعث تاخیر کا شکار

پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا

فائل فوٹو


لاہور: لاہور سے جدہ جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آٸی اے) کی پرواز760 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پرواز وقت پر جدہ روانہ نہ ہوسکی۔

پرندہ ٹکرانے سے بوٸنگ 777 کا طیارہ سے متاثر ہوا۔ پرواز میں تاخیر سے 300 مسافر متاثر ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ایسا ہوا۔ لاہور سے جدہ جانے والے طیارے بوٸنگ 777 کو صبح سات بجے روانہ ہونا تھا لیکن طیارہ متاثر ہونے کے باعث رات بارہ بجے تک پرواز روانہ نہ ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی بندش:سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کی میزبانی کا اعلان

پاٸلٹ نے طیاہ رن وے پر لینڈنگ کے فوری بعد پرندہ ٹکرانے متاثر ہونے کے بارے کنٹرول ٹاورکو آگا ہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سول ایو ی ایشن کے برڈ شوٹر نے پروا ز کی لینڈنگ سے قبل فاٸر کیا یا نہیں اٸیر لاٸن نے تحفظات سے آگا ہ کر دیا۔

فلائٹ میں تاخیر پر لاہورائیر پورٹ پر عمرہ زائرین انتظامیہ سے الجھ پڑے۔

انتظامیہ کی جانب سے جواب دیا گیا کہ کچھ ٹیکنیکل فالٹ ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہیں، ہمیں بھی کچھ نہیں معلوم کہ کب جانا ہے۔ جس پر عمرہ زائرین نے کہا کہ آپ کس چیز کی تنخواہ لیتے ہیں، ہمیں بتایا جائے ہم گھر جائیں یا ائیرپورٹ پر رہیں۔


متعلقہ خبریں