سندھ میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے

کیمبرج کے کل ہونے والے امتحانات بھی منسوخ

کراچی :سندھ میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ملازمین کے ریگولیٹری اتھارٹی بل کے خلاف احتجاج کے باعث  سندھ  میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔

نویں اور دسویں جماعت  کے سالانہ امتحانات 25 مارچ 2019 سے شروع ہونا تھے جو ملتوی کردیے گئے۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور لوئراسٹاف نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ  کیا۔ اس موقع پر  وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ  محکمہ تعلیم کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث امتحانات کی تیاری مکمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب صوبے بھرمیں امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

سردارشاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی کنٹرولنگ اتھارٹی نہیں بنار ہے، ملازمین نے احتجاج اسپیشل ایجوکیشن کے اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کیخلاف کیاتھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی نے بھی نویں اور دسویں جماعت کے 25 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حیدر آباد بورڈ کے ناظم امتحانات نے کہاتھا کہ طلبہ وطالبات کی آسانی کے لیے امتحانات کا ٹائم ٹیبل پیر کو جاری کردیا جائے گا،۔ 23مارچ  سے بچوں کو سلپ تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں