یوم پاکستان :18 غیرملکیوں سمیت 128 افراد کے لیے سول ایوارڈز


اسلام آباد: یوم پاکستان پر 18 غیرملکیوں سمیت 128 افراد کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو بارہ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی تمام شخصیات کو سول اعزازات دیں گے۔

کوئی جرات و بہادری کی مثال بنا۔ تو کسی نے کھیل کے میدان میں لوہا منوایا۔ اداکاری اور گلوکاری میں ملک کی پہچان بننے والے بھی ساتھ ہوں گے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو بھی یاد رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان اور سول ایوارڈز

یوم پاکستان پر نمایاں خدمات انجام دینے والی ایک سو اٹھائیس شخصیات کو سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔

کرائسٹ چرچ دہشت گردی میں شہید ہونے والے نعیم رشید کا نام تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔

سانحہ مستونگ میں جام شہادت نوش کرنے والے سراج رئیسانی کا نام بھی اسی فہرست میں درج ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس اور یاسر شاہ کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ ریسلر انعا بٹ بھی سول ایواڈ پانے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان، آئی ایس پی آر کے نئے پروموز

ستار امتیاز حاصل کرنے والوں میں گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی اور سجادعلی شامل ہیں۔

اداکارہ بابرہ شریف، ریما اور مہوش حیات کے نام بھی اسی فہرست میں درج ہیں۔ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کی خدمات کے اعتراف میں بھی سول ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔

تعلیم، صحت، عوامی خدمت، سائنس دان اور انجینئرز بھی ایواڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں