بھارتی وزیراعظم کا یوم پاکستان پر امن کا پیغام

عمران خان وعدہ نبھائیں، قدم بڑھائیں: مودی | ہم نیوز

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے یوم پاکستان پر امن کا پیغام دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹویٹ پیغام میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نے یوم پاکستان  پر امن کا پیغام دیا ہے۔

ٹوئٹ میں  بتایا گیا ہے کہ نریندرمودی نے پیغام دیا ہے کہ وقت آگیا ہےجنوبی ایشیا کے لوگ پرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔

مودی نے کہا ہے کہ جمہوری ترقی یافتہ خطے کےلیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خطےکوایسا بناناہےجودہشت اورتشدد سے پاک ہو۔

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی وزیراعظم کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مزاکرات شروع کرنے چاہیے۔

وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں خاص طور پر مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے پیش رفت ہونی چاہئے۔


متعلقہ خبریں