ملک کا مستقبل روشن ہے، ملیحہ لودھی


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں ملک کا مستقبل روشن ہے۔ نئی حکومت ترقی اور خوشحالی کے لیے بے مثال اقدامات کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں کیک کاٹا گیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ آج کا پاکستان پراعتماد ہے اورعالمی امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

تقریب کے دوران یو این مشن میں شریک پاکستانیوں سے متعلق تصویری نمائش بھی ہوئی۔ ایونٹ میں پاکستانی مشن کے عملے اور پاکستانی کمیونٹی سمیت غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم کا یوم پاکستان پر امن کا پیغام

اقوام متحدہ میں نائجیرین سفیر پروفیسر تیجانی محمد باندے بھی موجود تھے۔ نائجیرین سفیر متوقع طور پر اقوام متحدہ کے اگلے جنرل سیکرٹری ہیں۔

 23 مارچ 1940

23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں قرار داد پاکستان منظور کی گئی اور قیام پاکستان پر ہونے والی لازوال جدوجہد پر مہر ثبت ثابت ہوئی۔

برصغر پاک و ہند میں جب مسلمانوں کی محرومیاں حد سے تجاوز کر گئیں تو مسلمانوں میں ایک نئے وطن کی صدا بلند ہونے لگی اور قیام پاکستان کی لہر چل پڑی۔ جس نے تاریخ میں مسلمانوں کو الگ پہچان اور رتبہ دلایا۔

23 مارچ 1940 کو قائد اعظم محمد علی جناح کی زیرصدارت مسلم لیگ کا تاریخی سالانہ اجلاس منٹو پارک لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران شیر بنگال مولوی فضل الحق نے تاریخی قرار داد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان :18 غیرملکیوں سمیت 128 افراد کے لیے سول ایوارڈز

قرار داد کا اردو ترجمہ مولانا ظفر علی خان نے کیا جب کہ اس کی تائید میں خان اورنگ زیب خان، حاجی عبداللہ ہارون، بیگم مولانا محمد علی جوہ، آئی آئی چند ریگر، مولانا عبدالحامد بد ایونی اور دوسرے مسلم اکابرین نے تقاریر کیں۔

رہنماؤں کی تقاریر کے بعد مسلمانوں کے لیےعلیحدہ وطن کی قرار داد اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی جسے قرار داد لاہور کا نام دیا گیا۔

اسی قرار داد پاکستان کے 7 برس بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کرہ ارض پر وجود میں آیا اور پوری آب و تاب کے ساتھ چمکا۔


متعلقہ خبریں