بھارتی وزیراعظم کا پیغام ایک رسمی چیز ہے، محمد مالک



اسلام آباد: سینئر صحافی محمد مالک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا 23 مارچ پر پیغام ایک رسمی سے بات ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ میں میزبان ثمر عباس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب بھارتی افواج کے سربراہان  پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور دوسری جانب یہ پیغام دیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو مودی کے حالیہ ٹویٹ سے کوئی امیدیں نہیں رکھنی چاہیئے جبکہ اپنا سخت موقف جاری رکھنا چاہیئے۔

پروگرام میں میں موجود رہنما پیپلز پارٹی مرتضی وہاب نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی جیسی شخصیت پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں لہذا حملے کے پیچھے کون عناصر ہیں ان کی نشاندہی کرنا قبل از وقت ہو گا۔

ملک میں کرپشن جڑوں میں بیٹھی ہوئی ہے,شاندانہ گلزار خان

رہنما پاکستان تحریک انصاف شاندانہ گلزار خان نے کہا کہ ملائیشیاا آسیان ممالک کا حصہ ہے جس کافائدہ پاکستان کوبھیہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت درست سمت کی جانب گامزن ہوگی جب بیرونی سرمایہ کاری آئی گی اورنوکریاں پیدا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کرپشن جڑوں میں بیٹھی ہوئی ہے جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام پارٹیوں میں اچھے پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں تاہم ان کے لیڈرز انہیں آگے نہیں آنے دیتے ۔


متعلقہ خبریں