یوم پاکستان 23 مارچ کی تقریبات ، آتش بازی کا مظاہرہ


اسلام آباد: ملک بھر میں یوم پاکستان 23 مارچ بھرپور جوش جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر ملک کے دارالحکومت بمیں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد میں پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں پاک فوج کے جوان فضائی کرتب کا بھی مظاہرہ کریں گے۔

اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پریڈ کی پریکٹس کے موقع پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔

یوم پاکستان پراسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ

یوم پاکستان پریڈ کے موقع کے پر اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت کی فضائی حدود صبح آٹھ سے دن 12 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کی آمدورفت بند رہے گی۔

تمام ایئرلائن کو فضائی حدود کی بندش سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے نے بھی تمام مسافروں کو بندش سے آگاہ کردیا ہے۔

باقاعدہ نوٹیفیکیشن کسی بھی وقت جاری کردیا جائے گا۔

دوسری جانب یوم پاکستان پر 18 غیرملکیوں سمیت 128 افراد کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو بارہ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی تمام شخصیات کو سول اعزازات دیں گے۔

کوئی جرات و بہادری کی مثال بنا۔ تو کسی نے کھیل کے میدان میں لوہا منوایا۔ اداکاری اور گلوکاری میں ملک کی پہچان بننے والے بھی ساتھ ہوں گے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو بھی یاد رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان اور سول ایوارڈز

یوم پاکستان پر نمایاں خدمات انجام دینے والی ایک سو اٹھائیس شخصیات کو سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔

کرائسٹ چرچ دہشت گردی میں شہید ہونے والے نعیم رشید کا نام تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔

سانحہ مستونگ میں جام شہادت نوش کرنے والے سراج رئیسانی کا نام بھی اسی فہرست میں درج ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس اور یاسر شاہ کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ ریسلر انعا بٹ بھی سول ایواڈ پانے والوں میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں