ہندوستان جان لے پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ہے، صدر مملکت



اسلام آباد: یوم پاکستان  کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں  منعقد ہوئی  ۔ اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔  پریڈ کا آغاز باقاعدہ تلاوت قران پاک سے ہوا۔ صدر پاکستان نے مرکزیر تقریب سے خطاب میں تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا ہندوستان جان لے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

صدر پاکستان نے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہم نے بے پناہ قربانیاں دیں، آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت کےساتھ دفاعی قوت بھی ہے، امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان ایک حقیقت اورایٹمی طاقت ہے، ہندوستان کوسمجھنا چاہیے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہے، ہم خطےمیں امن اورخوشحالی چاہتے ہیں۔

صد مملکت نے کہا کہ تمام ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، پاکستان کودہشت گردی کے جیسےچیلنج کاسا منا رہا اور بے پناہ قربانیوں کے بعد دہشت گردی جیسے چیلنج کو قابو کیا اب ہماری اصل جنگ غربت اور بے روزگاری کے خلاف ہے۔

’پاکستان ایک حقیقت اورذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، صدر مملکت‘

صدر مملکت نے کہا آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت کےساتھ دفاعی قوت بھی ہے۔ امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے،پاکستان ایک حقیقت اورذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ہندوستان کوسمجھناچاہیے پاکستان کادفاع ناقابل تسخیرہے۔ ہم خطےمیں امن اورخوشحالی چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملےکےبعدبھارت نےپاکستان پربےبنیادالزامات لگائے۔  بھارت نےپاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی کی،ہم نےجارحیت کاموَثرجواب دیا۔ ہم نےدشمن کےخلاف اہلیت اوربرتری بھی ثابت کی۔ آزادی کاحصول قربانی کامتقاضی ہوتاہے۔

انہوں نے کہا افغانستان میں امن کےعلاوہ کوئی مفادنہیں۔ یوم پاکستان پریڈمیں دوست ملکوں کےنمائندوں کی شرکت پرمشکورہوں۔ ڈاکٹرمہاتیرمحمدکاخصوصی طورپرشکریہ اداکرتےہیں۔

صدرمملکت عارف علوی کو مسلح افواج کی طرف سلامی پیش کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ملائیشیاکےوزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

وزیردفاع پرویزخٹک، چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی، مسلح افواج کےاعلیٰ افسران،غیرملکی سفارتکاربھی تقریب میں موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی، وائس چیف آف ایئراسٹاف ایئرمارشل عاصم ظہیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات اور  کمانڈرنیشنل گارڈآف بحرین محمدبن عیسیٰ بن سلمان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

’ملکی اور دوست ممالک کے فوجی دستوں شاندار مارچ کا مظاہرہ کیا‘

سعودی عرب اورآذربائیجان کے دستےمارچ پاسٹ میں شریک ہوئے،  ترکی کےایف16ا ورچین کے جے10 طیاروں نے بھی عظیم الشان تقریب میں حصہ لیا۔ تقریب میں پاک افواج کے پیادہ اورمشینی دستے بھی شریک  ہوئے۔

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں پاک فضائیہ کےایف16طیارےکاشاندارفلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا ۔ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نےایف16فلائی پاسٹ کی قیادت کی۔ پاک فضائیہ کےسربراہ ایف 16طیارہ اڑاتےہوئےفضامیں بلند ہوئے ۔ پاک فضائیہ کےمیراج طیاروں  نے بھی شاندار فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا ۔ پاک بحریہ کےطیاروں نے اشاندارفلائی پاسٹ  میں اپنا حصہ ڈالا۔

جےایف 17،میراج اورایف 7پی طیاروں  نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ پاک آرمی ایوی ایشن کےکوبراہیلی کاپٹرزایم آئی 35گن شپ ہیلی کاپٹرز،پوماہیلی کاپٹرزکی فارمیشن نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور سلامی پیش کی
ایم آئی17ہیلی کاپٹرزاور آگسٹاہیلی کاپٹرزکی فارمیشن سلامی کےچبوترےسےگزری۔ پاکستان کی شان،دوست ملک ترکی کےایف 16طیارےسلاتون  نے بھی شاندارفلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا۔
دوست ملک چین کےجے10طیاروں کاشاندارفلائی پاسٹ کا مظاہرہ شرکا نے بہت پسند کیا ور دل کھول کر داد دی ۔
اس موقع پر ایس ایس جی کےجوانوں نے فری فال کاشاندارمظاہرہ کیا۔ سری لنکا،آذربائیجان،برونائی ،بحرین اورسعودی عرب کےپیراٹروپرزنے بھی شاندارفری فال کامظاہرہ پیس کیا ۔
پاکستانی پرچم کےساتھ شاہینوں کاشاندارفری فال کامظاہرہ خوب پسند کیا گیا۔ ملائیشیاکےوزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمدکوپاکستان کاپرچم پیش کیاگیا۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کوبحرین کاپرچم پیش کیاگیا
وزیراعظم عمران خان کوسعودی عرب کاپرچم پیش کیاگیا۔ دوست ملکوں کےپیراٹروپرزنےاپنےاپنے پرچم تقریب کے معزز مہمانوں کو  پیش کیے۔

’علاقائی ثقافتوں سے وابستہ فلوٹس نے تقریب کو چار چاند لگادیے‘

دوست ممالک کےفوجی دستےبھی پریڈمیں شریک ہوئے ۔ ایس ایس جی کےدستےنے  اللہ ہوکےصداوَں میں سلامی دی ۔ڈیفنس فورس کادستہ پہلی بارپریڈکاحصہ بنا۔ گرلزاسکاوَٹس کےدستےنےسلامی دی۔سعودی عرب  آذربائیجان کےدستے  نے بھی سلامی پیش کی۔

پاکستان کاریڈارسسٹم ،پاکستان کامیزائل سسٹم اور راکٹ ڈیلیوری مائن سسٹم بھی نمائش کےلیے پریڈ کا حصہ تھا۔ پاکستانی خودساختہ براق ڈرون بھی نمائش کےلیےپیش کیا گیا۔
رعدکروزمیزائل سسٹم، نصرمیزائل سسٹم  بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ نصرمیزائل سسٹم70کلومیٹررینج کامیزائل ہے۔ پاکستان ساختہ غوری میزائل سسٹم بھی نمائش کےلیےپیش کیا گیا۔

سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبر پختونخوا ، آزد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس نے تقریب میں رنگ بھر دیے ۔ اپنے اپنے کلچر اور ثقافت کی عکاسی کرتے یہ فلوٹس تقریب کے شرکاء کے سامنے گزرے تو ان سے خوب داد سمیٹی ۔


متعلقہ خبریں