12:56 AM , 30 March 2023
ہم نیوز
Live
LIVE
  • آغاز
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • معیشت
  • دلچسپ و عجیب
  • کھیل
  • تعلیم
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • پروگرام
  • ویڈیوز
  • لائیو
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا

جی 20 ممالک لڑکیوں کے تعلیمی فنڈز میں اضافہ کریں، ملالہ

March 23, 2019
ویب ڈیسک
ملالہ کا جی 20 ممالک سے لڑکیوں کے تعلیمی فنڈز میں اضافہ کا مطالبہ

فوٹو؛ انٹرنیشنل میڈیا

ٹوکیو: نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے جاپان سمیت جی20 ممالک سے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے فنڈز میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاپانی وزیر اعظم رواں سال کے جی 20 اجلاس میں میزبان کی حیثیت سے لڑکیوں کی تعلیم اور اُن کے مستقبل کے لیے دنیا بھر کے رہنماؤں کو فنڈنگ پر آمادہ کریں گے۔

لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مہم چلانے والی پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک ارب 30 کروڑ لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں جب کہ لاکھوں ہی لڑکیاں جدید دور کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کو مستقبل میں معاشی استحکام اور عالمی امن کی خاطر اس وقت لڑکیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں ںے امید ظاہر کی کہ جاپانی وزیر اعظم جی 20 کی صدارت کو استعمال کرتے ہوئے جاپان میں میری بہنوں کی تعلیمی مدد کریں گے۔

جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جون کے مہینے میں اوساکا میں ہونے والے اجلاس کے دوران معاشرے میں خواتین کی حیثیت جیسے اہم موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے بین الاقوامی رجحان کو مزید فروغ دیں گے تاکہ ملاله کی سرگرمیوں اور جاپان کی کوششوں کو ہم آہنگی کا تاثر پیدا کرے۔

یہ بھی پڑھیں خواتین کی شرح خواندگی بڑھانے سے معاشی ترقی ممکن ہے، ملالہ

جاپانی وزیر اعظم نے خواتین کی تعلیم و ترقی کے لیے ملالہ یوسف زئی کی کوششوں پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات اور خطرات کے باوجود ملالہ یوسف زئی نے خواتین کی تعلیم کے لیے آواز بلند کر کے مثال قائم کی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ نے پہلی بار جاپان کے دورے کے موقع پر 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں خواتین کے لیے تعلیم کی اہمیت پر خصوصی خطاب کریں گی۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی اکتوبر 2012 میں اسکول وین میں فائرنگ کا نشانہ بنی تھیں جس کے بعد وہ لڑکیوں کی تعلیم کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے 2014 میں 17 سال کی عمر میں نوبل امن انعام جیتا۔

ملالہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی طالبہ ہیں۔ وہ اُن پناہ گزین لڑکیوں کی مشکلات کے بارے میں بین الاقوامی آگاہی بڑھانے کے لیے بھی کام کرتی ہیں جو غربت اور جنگ کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پاتیں۔

ٹیگز :
Malala YousafzaiNobel Peace Prizeاوساکاجاپانی وزیر اعظمجی-20شنزو ابےملالہ یوسف زئینوبل انعام یافتہ
متعلقہ خبریں
مراکش، غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو قید کی سزا

مراکش، غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو قید کی سزا

بھارت، نئی دہلی، کورونا کیسز میں اچانک اضافہ

بھارت، نئی دہلی، کورونا کیسز میں اچانک اضافہ

قومی ٹیم کے کوچنگ پینل میں کون شامل ہو گا؟ نئے نام سامنے آ گئے

تازہ ترین

مراکش، غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو قید کی سزا
مراکش، غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو قید کی سزا
سپریم کورٹ بینچ کا رولز بنائے جانے تک ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنیکا حکم
سپریم کورٹ بینچ کا رولز بنائے جانے تک ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنیکا حکم
بھارت، نئی دہلی، کورونا کیسز میں اچانک اضافہ
بھارت، نئی دہلی، کورونا کیسز میں اچانک اضافہ
قومی ٹیم کے کوچنگ پینل میں کون شامل ہو گا؟ نئے نام سامنے آ گئے
دو سال کیلئے ماہانہ 1 ارب ڈالرز دے سکتے ہیں، ملک بوستان کی حکومت کو بڑی پیشکش
امریکی ججز کیلئے نیا ضابطہ، سفر ، کھانے اور تحائف کی تفصیلات دینا ہو ں گی
امریکی ججز کیلئے نیا ضابطہ، سفر ، کھانے اور تحائف کی تفصیلات دینا ہو ں گی
بھارت میں ورلڈ کپ، پاکستان اپنے میچز کہاں کھیلے گا؟
وزیراعظم کی ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

ویڈیوز

الیکشن کمیشن نے عجلت میں فیصلہ سنایا

خوف کی زنجیریں توڑ کر آنا،عمران خان کا اسلام آباد بلاوا

ہم نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔
ہم نیوز 18-2017 © Beta Version
ہم نیوز کیریر
ہم نیوز فیس بک
ہم نیوز ٹوئٹر
رابطہ کریں