فیس بک کا نامناسب تصاویر شیئر کرنے والوں کو بلاک کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے نامناسب تصاویر شیئر یا اپ لوڈ کرنے والے صارفین کو بلاک کرنے کے نئے اقدامات کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ساتھ شرکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے کے نئے اقدامات کا اعلان کیا۔

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) کی جانب سے جاری ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق فیس بک پر ڈیٹا کا غلط استعمال اور آن لائن ہراساں کرنے کا بدترین ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔

فیس بک ذرائع کے مطابق کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے اور بلاک کرنے کا اقدام متاثرین کی مدد کے لیے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت فیس بک اور انسٹا گرام پر موجود صارفین خود سے نامناسب تصاویر کے خلاف رپورٹ کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے پلیٹ فارم کی جانب سے پتہ لگانے والی ایک نئی ٹیکنالوجی کا اعلان کیا گیا، جو فیس بک اور انسٹاگرام پر بغیر اجازت کے شیئر ہونے والی تقریباً عریاں تصاویر یا ویڈیو کا پتہ لگا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ نیوزی لینڈ، فیس بک کی بڑی کارروائی

فیس بک ذرائع کے مطابق کسی کے رپورٹ کرنے سے قبل ہم اس مواد کو تلاش کرسکتے ہیں، یہ دو وجوہات کے لیے اہم ہے ، اکثر متاثرین بدلے سے ڈرتے ہیں لہٰذا وہ خود سے اس مواد کو رپورٹ نہیں کرتے یا وہ اس حقیقت سے بے خبر ہوتے ہیں کہ مواد کو شیئر کیا گیا۔

ذرائع فیس بک کے مطابق ٹیکنالوجی کی جانب سے تلاش کیے جانے والے مواد کا خصوصی تربیت یافتہ ٹیم کے اراکین کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا اور اگر تصویر یا ویڈیوز پلیٹ فارم کے کمیونٹی اسٹینڈرڈ کی خلاف وزری کرتی ہوئی نظر آئی تو اسے ہٹا دیا جائے گا۔

پاکستان کے معاملے میں فیس بک ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پلیٹ فارم کی جانب سے اردو میں جملوں اور ایسے الفاظ کی فہرست شامل کی گئی ہے، جس کی مدد سے کسی بھی مواد کو ہٹایا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں