ملائیشیا کے وزیراعظم تین روزہ دورے کے بعد واپس روانہ

ملائیشیا کے وزیراعظم تین روزہ دورے کے بعد واپس روانہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے مہان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد تین روزہ دورہ مکمل کرنے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے معزز مہمان کو نور خان ایئربیس سے الوداع کیا۔ مہاتیر محمد کو پاکستان کے سول ایوارڈ سے بھی نوازا گیا انہیں پاک فضائیہ کی کیپ اور جکیٹ بھی تحفے کے طور پر دی گئی۔

مہاتیر محمد نے یوم پاکستان پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر بھی شرکت کی۔

روانگی سے چند لمحات قبل معزز مہمان کو جے ایف 17 کا معائنہ بھی کرایا گیا۔  اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاک فضائیہ کے سربراہ بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد پاک فضائیہ کے طیارے جے ایف 17تھنڈر کا معائنہ کررہے ہیں
ڈاکٹر مہاتیرمحمد کو جے ایف 17تھنڈر سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے
ڈاکٹر مہاتیر محمد کو جے ایف 17تھنڈر کا ماڈل بھی پیش کیا گیا

ڈاکٹر مہاتیرمحمد کے  تین روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے میں اہم معاہدے ہوئے ہیں۔

مہاتیر محمد کے ہمراہ ایک تجارتی وفد بھی پاکستان آیا تھا۔ وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتہا پسندی کیخلاف مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی، مہاتیر محمد

ملائشیا کا پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا اعلان

ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاک ملائیشیا سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں پروٹون گاڑیاں بنانے کا پلانٹ لگانے کا اعلان بھی کیا۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے صنعتوں کے قیام سے غربت کا خاتمہ کیا، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرتے ہیں اس لئے ہم نے اپنے ملک سرمایہ کاروں کو ایک بہترین ماحول فراہم کیا، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں