یوم پاکستان: مسلح افواج کے شاہینوں کا شاندار فلائی پاسٹ


اسلام آباد:یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں پاک فضائیہ کےایف16طیاروں سمیت مسلح افواج کے شاہینوں  نے شاندارفلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا ۔ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نےایف16فلائی پاسٹ کی قیادت کی۔ پاک فضائیہ کےسربراہ ایف 16طیارہ اڑاتےہوئےفضامیں بلند ہوئے ۔ پاک فضائیہ کےمیراج طیاروں  نے بھی شاندار فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا ۔ پاک بحریہ کےطیاروں نے اشاندارفلائی پاسٹ  میں اپنا حصہ ڈالا۔

سعودی عرب اورآذربائیجان کے دستےمارچ پاسٹ میں شریک ہوئے،  ترکی کےایف16ا ورچین کے جے10 طیاروں نے بھی عظیم الشان تقریب میں حصہ لیا۔ تقریب میں پاک افواج کے پیادہ اورمشینی دستے بھی شریک  ہوئے۔

جےایف 17،میراج اورایف 7پی طیاروں  نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ پاک آرمی ایوی ایشن کےکوبراہیلی کاپٹرزایم آئی 35گن شپ ہیلی کاپٹرز،پوماہیلی کاپٹرزکی فارمیشن نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور سلامی پیش کی۔


ایم آئی17ہیلی کاپٹرزاور آگسٹاہیلی کاپٹرزکی فارمیشن سلامی کےچبوترےسےگزری۔ پاکستان کی شان،دوست ملک ترکی کےایف 16طیارےسلاتون  نے بھی شاندارفلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا۔
دوست ملک چین کےجے10طیاروں کاشاندارفلائی پاسٹ کا مظاہرہ شرکا نے بہت پسند کیا ور دل کھول کر داد دی ۔
اس موقع پر ایس ایس جی کےجوانوں نے فری فال کاشاندارمظاہرہ کیا۔ سری لنکا،آذربائیجان،برونائی ،بحرین اورسعودی عرب کےپیراٹروپرزنے بھی شاندارفری فال کامظاہرہ پیس کیا ۔
پاکستانی پرچم کےساتھ شاہینوں کاشاندارفری فال کامظاہرہ خوب پسند کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیاکےوزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمدکوپاکستان کاپرچم پیش کیاگیا۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کوبحرین کاپرچم پیش کیاگیا
وزیراعظم عمران خان کوسعودی عرب کاپرچم پیش کیاگیا۔ دوست ملکوں کےپیراٹروپرزنےاپنےاپنے پرچم تقریب کے معزز مہمانوں کو  پیش کیے۔

’علاقائی ثقافتوں سے وابستہ فلوٹس نے تقریب کو چار چاند لگادیے‘

دوست ممالک کےفوجی دستےبھی پریڈمیں شریک ہوئے ۔ ایس ایس جی کےدستےنے  اللہ ہوکےصداوَں میں سلامی دی ۔ڈیفنس فورس کادستہ پہلی بارپریڈکاحصہ بنا۔ گرلزاسکاوَٹس کےدستےنےسلامی دی۔سعودی عرب  آذربائیجان کےدستے  نے بھی سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے: یوم پاکستان پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات

یوم پاکستان پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زردری کے پیغامات

یوم پاکستان: اسلام آباد میں 31 اور صوبوں میں 21 توپوں کی سلامی

پاکستان کاریڈارسسٹم ،پاکستان کامیزائل سسٹم اور راکٹ ڈیلیوری مائن سسٹم بھی نمائش کےلیے پریڈ کا حصہ تھا۔ پاکستانی خودساختہ براق ڈرون بھی نمائش کےلیےپیش کیا گیا۔
رعدکروزمیزائل سسٹم، نصرمیزائل سسٹم  بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ نصرمیزائل سسٹم70کلومیٹررینج کامیزائل ہے۔ پاکستان ساختہ غوری میزائل سسٹم بھی نمائش کےلیےپیش کیا گیا۔

سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبر پختونخوا ، آزد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس نے تقریب میں رنگ بھر دیے ۔ اپنے اپنے کلچر اور ثقافت کی عکاسی کرتے یہ فلوٹس تقریب کے شرکاء کے سامنے گزرے تو ان سے خوب داد سمیٹی ۔


متعلقہ خبریں