چین: کیمیکل پلانٹ میں دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی

چین: کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی

فائل فوٹو


جیانگ: چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکوں سے ہلاک ہونے والے مزید 26 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جس ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے جب کہ 600 سے زائد زخمی ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق زخمیوں میں 32 کی حالت تشویشناک ہے اور 28 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ دھماکوں سے پلانٹ کے قریب اسکول کے بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ کیمیکل پلانٹ میں دھماکوں کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے کیمیکل پلانٹ میں گزشتہ شام آگ لگی تھی، آگ نےقریبی فیکٹریوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی شدت سے 2.2 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے اس قدر شدید تھے کے تھوڑے فاصلے موجود دوسری فیکٹری کی چھت گر گئی اور کارکن اندر پھنس گئے۔

کیمیکل پلانٹ میں دھماکوں سے قریب کی عمارتیں اور گھر بھی متاثر ہوئے ہیں، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

دھماکے کے بعدپلانٹ میں تین کیمیکل ٹینک اور پانچ دیگر مقامات پر آگ لگ گئی تھی جس پر اب قابو پالیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں