اسپیشل اولمپکس: پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے


اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والا 46 رکنی دستہ وطن واپس پہنچ گیا، وطن پہنچنے پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کو پھول پہنائے گئے او ان پر پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

ابوظہبی میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 64 میڈلز اپنے نام کیے، دس مختلف کھیلوں میں انفرادی اور ٹیم ایونٹس میں سونے کے 19، چاندی کے 27 اور کانسی کے 18 تمغے جیتے ، سونے کے تمغے فٹبال، ایتھلیٹکس، پاور لفٹنگ، ٹینس، سائیکلنگ اور باسکٹ بال میں جیتے۔

ایئرپورٹ پہنچنے پر کھلاڑی بھی انتہائی پرجوش تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے، کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی خوشی سے نہال دکھائی دے رہے تھے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے اسپیشل اولمپکس پاکستان کی سربراہ رونق لاکھانی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے انتہائی شاندار پرفارمنس پیش کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔

 


متعلقہ خبریں