ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 39 فوجی شخصیات کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا



یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 39 فوجی شخصیات کو ہلال امتیاز اور ستارہ بسالت  سےنوازا ہے۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی یوم پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

ہلال امتیاز پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد ،ایئرمارشل سید نعمان علی ،میجر جنرل طاہر مختار، میجرجنرل نعیم تقی ،میجر جنرل ارشد محمود،میجر جنرل سلیم احمد خان،میجر جنرل طارق محمود ستی،میجر جنرل افتخار احمد،میجر جنرل سہیل عزیز، میجر جنرل راحت عباس،میجرجنرل نعمان اور احمد ہاشمی شامل ہیں۔

ہلال امتیاز پانےوالوں میں ریئرایڈمرل سید اسد کریم ، ایئروائس مارشل ندیم طارق ایئروائس مارشل شہاب ،ایئرمارشل محمد خالد،ایئروائس مارشل سلمان ، میجر جنرل اظہر عباس،میجر جنرل امجد احمد اورمیجر جنرل رضوان افضل،میجر جنرل فیض حمید،ریئرایڈمرل زین ذوالفقاراورریئرایڈمرل فیصل رسول لودھی کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

ان کے علاوہ ریئرایڈمرل زاہد الیاس، ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق ، میجر جنرل ندیم احمد انجم ،میجر جنرل سعید اختر،میجر جنرل خالد جاوید، میجر جنرل خالد ضیا،میجر جنرل محمد عامر،میجر جنرل سعید احمد ناگرہ، میجر جنرل امجد علی خان خٹک اورمیجر جنرل اظہررشیدکوہلال امتیاز سے نوازاگیا۔

میجر جنرل علی عامر اعوان، میجر جنرل عابد لطیف خان میجر جنرل محمد سعید،میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن ،میجر جنرل آصف غفور ،میجر جنرل عثمان حق، میجر جنرل طارق ضمیراورریئر ایڈمرل محمد شفیق، ایئروائس مارشل عمران خالداورمیجرجنرل لیاقت علی بھی شامل ہیں۔

ستارہ بسالت ملٹری پانے والوں میں شہید کرنل سہیل، عابد شہید میجر علی سلمان ناصر،شہید کیپٹن جنید حفیظ،شہید صوبیدار شوکت خان کو شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی،کیپٹن شاہد فاروق رانا،شہید سپاہی فتح اللہ ،سپاہی سید سبطین حیدر، شہید سپاہی کامران افضال ،سپاہی یحییٰ خان،شہید سپاہی آفتاب احمد خان،مرزا شاہ زیب مغل اورشہید محمد اسلم کے نام شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں