پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں یوم پاکستان کی تقریب

پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں یوم پاکستان کی تقریب

فوٹو: ہم نیوز


نیویارک : پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں یوم پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا اور پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

قونصل جنرل نعیم چیمہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔  پاکستانیوں کی بڑی تعداد اور دوسرے ممالک کے ڈپلومیٹس نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

نیویارک میں پاکستانی مشن برائےاقوام متحدہ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی ملیحہ لودھی نے یوم پاکستان کا کیک کاٹا۔

ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان یواین او میں امن وسلامتی، بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان نئی اورپراعتماد قیادت کے ساتھ مستحکم اورترقی یافتہ مستقبل کی جانب گا مزن ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار نہایت اہم ہے، آج تجدید عہد کا دن ہے کہ سب مل کر قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہمیں یکجا ہوکر اپنے مقاصد کے حصول کے لیےکوشش کرنی ہوگی، قوم کےجوش ولولےنے ثابت کردیا کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط اور روشن ہے۔


متعلقہ خبریں