دوسرا ون ڈے، پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست


شارجہ: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 285 رنز کا ہدف با آسانی 49 ویں اوور میں ایرون فنچ کی شاندار سینچری کی بدولت دو وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

ایرون فنچ نےون ڈے سیریز میں لگاتار دوسری سینچری اسکور کرتے ہوئے 141 گیندوں پر 6چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 150 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ نے 88، میکس ویل نے 19 اور شان مارش نے 10 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ آسٹریلیا کا دوسرا کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے اوپنرز نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کر کے شارجہ میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے پہلی وکٹ کی شراکت پر 209 رنز بنائے جو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کے اوپنرز کی طرف سے کیا گیا یہ سب سے بڑا اسکور ہے۔

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 285 رنز کا ہدف دیا تھا۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنے ون ڈے کیرئر کی پہلی سینچری اسکور کی، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔

شعیب ملک الیون کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ محض ایک رن پر ہی گر گئی، امام الحق بغیر کوئی رن کئے رچرڈسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گری جب شان مسعود 19 رنز پر رچرڈسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد حارث سہیل اور محمد رضوان کے مابین 52 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو زیادہ لمبی نہ چل سکی اور پہلے ون ڈے کے سینچورین 34 رنز بنا کر ایرون فینچ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 112 رنز پر گی جب عمر اکمل بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے نیتھنل لائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اس کے بعد کپتان شعیب ملک اور محمد رضوان کے مابین ایک اہم 127 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔شعیب ملک 60 رنز بنا کر زیمپا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے رچرڈسن اور کولٹر نیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں.

واضح رہےآسٹریلیا کیخلاف دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ محمدعامرکی جگہ محمد حسنین کوٹیم میں  شامل کیا گیا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے محمد حسنین کو کیپ پہنائی۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں!

آج کا ون ڈے دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 100واں میچ تھا۔ سیریز کا اگلا میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ شاندار سنچری پر ایرون فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

 


متعلقہ خبریں