یوم پاکستان پر مودی کی مبارکباد تبدیلی نہیں تو اور کیا ہے، قریشی



ملتان: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کو یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام بھیجنا تبدیلی نہیں تو اور کیا ہے ؟ بھارت نے جارحیت کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتخابات میں بھارت کے ساتھ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم ہم امن کے راستے پر چلنے کے لیے تیار ہیں جب کہ مکار اور اس کی مکاری کو بھی جانتے ہیں جن سے بچنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بہت سارے معاملات کو سیکیورٹی کونسل میں لے جانا چاہتا ہے جب کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا کہ وہ اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں چین نے تعاون کیا جب کہ ہمارا دورہ چین بھی سود مند رہا۔ چین پاکستان کی ضروریات سمجتا ہے اور وہ ہمارے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیاپرموثر قانون سازی ہونی چاہیے، شاہ محمود

انہوں نے کہا کہ ہم نے نیشنل ایکش پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کو خط لکھا اور ہم ایوان کو بھی بریفنگ دینے کو تیار ہیں، مجھے پورے ایوان کو بریفنگ دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے جب کہ سیاسی قیادت کو ایک بار پھر مل بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو کیا تحفظات ہیں وہ ہمیں اپنی سفارشات تحریری طور پر دیں۔ ہم ان کے تحفظات دور کریں گے جب کہ میں ذاتی طور پر بلاول کے پاس جانے کو تیار ہوں، پاکستان کے لیے ہم ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جو کامیاب رہا جب کہ او آئی سی نے اپنے اعلامیہ میں چار نکات پاکستان کے شامل کیے جو ہماری نمایاں کامیابی ہے۔


متعلقہ خبریں