بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان

بےروزگاری میں اضافہ، عمران خان کی معاشی ٹیم کہاں گئی ؟ بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا جائے گا۔

ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفٰی نواز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں لانڈھی اور ملیر اسٹیشن پر خطاب کا امکان ہے جب کہ بلاول بھٹو ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدرآباد اسٹیشنز پر بھی رکیں گے اور جیالوں سے اسٹیشن پر ملاقات کریں گے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ کی رات کو نواب شاہ میں قیام کریں گے اور 27 مارچ کی صبح براستہ سکھراسٹیشن لاڑکانہ کے لیےروانہ ہوں گے جب کہ لاڑکانہ میں 4 اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی میں شرکت کریں گے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بذریعہ ٹرین لاڑکانہ روانہ ہوں گے کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اب تک کراچی سے سکھر اور لاڑکانہ کا فلائٹ آپریشن معطل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ٹرین مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھاڑ میں جائیں آپ اور آپ کابیانیہ، بلاول بھٹو

گزشتہ ہفتہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ انتخابات میں بدترین دھندلی کے باجود حکومت ہم سے سندھ نہیں چھین سکی اور اب سندھ کی جمہوریت کے خلاف سازش کی جارہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو اب انسان بننا چاہیے۔ ہم نے ہمیشہ سندھ میں ہونے والی غیر جمہوری سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جنرل عمر کی اولاد کیسے غیرت پر لیکچر دے سکتی ہے جب کہ کابینہ خود ایک پیچ پر نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے پارلیمنٹ میں میری تقریر کو ملک دشمن قرار دیا جب کہ وزیر خارجہ میری تقریر کے ساتھ مکمل طور پر متفق تھے۔


متعلقہ خبریں