جدید تعلیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، چوہدری محمد سرور


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ معاشرے میں پسماندہ بچوں کو مدارس میں تعلیم دی جاتی ہے جبکہ جدید تعلیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

جامعتہ الخیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مولوی کہتے ہیں کہ روشن خیال لوگ سائنسی تعلیم سے ترقی کو وابستہ کرتے ہیں، آج ہمارا دفاع اور ترقی سائنس کی بدولت ممکن ہوا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دنیا میں جب بھی کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے اسے اسلام سے جوڑا جاتا ہے جبکہ کوئی غیر مسلم کچھ کرے تو نہیں کہتے کہ یہ یہودی یا عیسائی دہشت گرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرائسٹ چرچ میں جو دہشت گردی ہوئی کیا وہ مسلمان نے کی؟ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، فتح مکہ کی مثال دنیا کے سامنے ہے جس میں بدلہ لینے کا وقت آیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو حرم میں پناہ لے گا اسے معاف کردیا جائے گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جامعتہ الخیر میں آنے کے بعد دوسرے مدارس کا مجھ پر پریشر بڑھنے لگا ہے، چانسلر کی حیثیت سے تمام جامعات میں تالیاں بجانے کے پروٹوکول ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں