’بی جے پی اقتدار کے لیے تعصب اور نفرت کو ہوا دے رہی ہے‘

راہول گاندھی

نئی دہلی: بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے گڑ گاؤں میں مسلم گھرانے کو انتہا پسندوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن شخص ویڈیو دیکھنے کے بعد کراہیت محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بے جے پی سیاسی مفادات کے لیے نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس بات کی یاددہانی ہے کہ بی جے پی کی حکمت عملی کے کیا سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان جاؤ‘: بھارتی انتہا پسندوں کا مسلم گھرانے پر تشدد

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ انتہا پسند ایک مسلم گھرانے کا تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گڑگاؤں کے علاقے دھماسپور میں پیش آیا جس کے دوران بھارتی انتہا پسندوں نے ہولی کے دن ایک گھر میں گھس کر وہاں رہنے والوں اور وہاں آئے مہمانوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ گھر کے بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ کچھ لوگ وہاں آئے اور کہا کہ ’پاکستان جاکر کرکٹ کھیلو‘۔


متعلقہ خبریں