سانحہ کرائسٹ چرچ، تحقیقات کیلئے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا


کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حملہ کیسے ہوا ؟ حملے پر سوشل میڈیا اور ایجنسیوں کا کردار کیا تھا ؟

رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے اور کرائسٹ چرچ واقعہ ان میں سے ایک ہے، جیسنڈا آرڈرن

کیوی وزیر اعظم نے آئندہ ہفتے چین کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گی جب کہ دورہ چین کے دوران نیوزی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد النور مسجد کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا جب کہ ولنگٹن میں شہدائے کرائسٹ چرچ کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ جس میں خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ: سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد پہلی نماز جمعہ ادا

فائرنگ کے واقعہ میں النور مسجد کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا تھا، جس کی وجہ سے مسجد کو نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتہ کو سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تو وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن نے خطاب السلام علیکم سے شروع کرتے ہوئے کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم نے سانحہ کے متاثرین سےاظہاریکجہتی کیا جب کہ مسجد میں موجود مسلمانوں کو دہشت گرد سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے جرأت وبہادری کی مثال پاکستانی شہری نعیم راشد شہید کو خراج عقیدت بھی پیش کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن کا کہنا تھا کہ لواحقین میتیں جہاں لے جانا چاہیں اخراجات حکومت نیوزی لینڈ برداشت کرے گی جب کہ دہشت گرد حملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں