انٹارکٹیکا کے برفانی پہاڑوں پر سبزہلالی پرچم لہرانے والی پہلی خاتون

انٹارکٹیکا کے برفانی پہاڑوں پر سبزہلالی پرچم لہرانے والی پہلی خاتون

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کی ماہرفلکیات ڈاکٹرطیبہ ظفر نے انٹارکٹیکا کے برفانی پہاڑوں پرسبزہلالی پرچم لہرانے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ہونہار پاکستانی خاتون کا اعزاز ہے کہ وہ دنیا بھرسے ریسرچ کرنےانٹارکٹیکا پہنچنے والی خواتین میں واحد پاکستانی تھیں۔ ڈاکٹر طیبہ ظفر انٹرنیشنل ہوم ورڈ باونڈ پراجیکٹ کےتحت موسمی تبدیلیوں کی وجوہات تلاش کررہی ہیں۔

ڈاکٹرطیبہ ظفر کےمطابق لاہور، فیصل آباد اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔  وہ مذکورہ شہروں کی یونیورسٹیز میں جا کر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا چاہتی ہیں۔

دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بننے والی ڈاکٹر طیبہ ظفرنےمشورہ دیا ہےکہ شجرکاری مہم کو فعال بنایا جائے تو پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں پرمثبت اثرات مرتب کیےجا سکتے ہیں۔

ڈاکٹرطیبہ ظفر نے آسٹرو فزیکس میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ انٹرنیشنل ہوم ورڈ باونڈ پراجیکٹ کےتحت 26 ممالک میں سے 80 خواتین کو منتخب کیا گیا  تھا جس میں عالمی سطح پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے ماہرین نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی، ریاضی، انجینیئرنگ اور طب کے شعبے سے منسلک دنیا بھر کی خواتین کی صلاحیتوں اور ان کے تجربات میں اضافہ کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں