100 انڈیکس 403 پوائنٹس کمی سے 38128 کی سطح پر بند

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 403 پوائنٹس کمی سے 38128 کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں 2.65 ارب روپے مالیت کے 5.63 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

ابتدا میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا تھا اور آغاز میں 100 انڈیکس میں350پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور انڈیکس 38ہزار177 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 174 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 174 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 357 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 531  پوائنٹس پر ہوا تھا۔ تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

رپورٹ فائل ہوتے وقت 100 انڈیکس 82 پوائنٹس کمی کے ساتھ 38 ہزار 447 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس 147 پوائنٹس اضافے سے 38531 کی سطح پر بند

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 10 انڈیکس میں 4,929,840 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 411,185,756 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 147 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 531 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی جب کہ 4.4 ارب روپے مالیت کے 8.45 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔


متعلقہ خبریں