فیصل آباد: بیٹے کے مبینہ فائر سے ماں جاں بحق



فیصل آباد: تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں سات سالہ بیٹے کے مبینہ فائر سے ماں جاں بحق ہوگئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے بچے کے والد کو حراست میں لے لیا ہے۔

فیصل آباد کے علاقہ لیاقت ٹاون میں 7 سالہ اذان نے پستول کو کھلونا سمجھ کر مبینہ طور پر فائر کردیا۔ گولی لگنے سےبچے کی والدہ حنا موقع پر دم توڑ گی۔

جاں بحق خاتون کے خاوند رضوان کا کہنا ہے کہ اس نے رات کو پستول سرہانے کے نیچے رکھا تھا، بیٹے سے گولی چلی جومیری بیوی کے سرمیں لگی۔

گولی لگنے سے حنا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مرنے والی خاتون کے خاوند کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں