آسٹریلین فاسٹ باؤلر رچرڈسن زخمی، سیریز سے باہر

آسٹریلین فاسٹ باؤلر رچرڈسن زخمی، سیریز سے باہر

فوٹو: غیر ملکی میڈیا


شارجہ: آسٹریلین فاسٹ باؤلر رچرڈسن شدید زخمی ہونے کے بعد پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر جھائے رچرڈسن پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جب کہ اب ان کی ورلڈ کپ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی۔

شارجہ میں جاری پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں جھائے رچرڈسن نے 5 اوورز میں 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں لیکن میچ کے دوران 11 اوورز میں فیلڈنگ کرتے ہوئے وہ گر گئے اور ان کا کندھا اتر گیا۔ جس کے بعد وہ مزید کھیل جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

رچرڈسن کو گہری موچ کی وجہ سے سیریز سے بھی باہر کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں دوسرا ون ڈے، پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست

آسٹریلین بورڈ کے مطابق فاسٹ باؤلر رچرڈسن آج واپس لوٹ جائیں گے اور ان کا آسٹریلیا میں ہی طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد ہی ان کے زخم کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔ رچرڈسن مکمل فارم میں تھے اور بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے تاہم ان کا جانا ٹیم کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

رچرڈسن کے زخمی ہونے کے بعد اُن کی ورلڈ کپ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے تاہم اُن کے تفصیلی طبی معائنہ کے بعد ہی اُن کی صحت سے متعلق درست رپورٹ سامنے آسکے گی۔

رچرڈ سن اگر ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم ہو گئے تو یہ آسٹریلیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہو گا۔

اس سے قبل آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ بھی زخمی ہو چکے ہیں اور ٹیم سے باہر ہیں جب کہ اُن کی ورلڈ کپ میں شرکت بھی تاحال مشکوک ہی ہے۔

پاک آسٹریلیا دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔


متعلقہ خبریں