آصف علی زرداری کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ سماعت میں نیب ریفرنسز سے بریت کا اصل ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ نے طلب کر لیا تھا، کرپشن کے دو ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب کی اپیل کی سماعت 18 اپریل کو ہو گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کے حوالے سے تمام ریفرنسز کا ریکارڈ ہائیکورٹ نے طلب کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلاول نے تین وزراء کو ہٹانے کا مطالبہ پھر دہرادیا

نیب کے مطابق بریت کا حکم دینے والی عدالت کے پاس اس کا اختیار ہی نہیں تھا۔

2014 میں نیب نے آصف علی زرداری کی بریت کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

آخری بار نیب کی اپیل پر 21 اپریل 2016 کو ہائیکورٹ نے سماعت ہوئی تھی، اب تک نیب کی اپیل پر 15 سماعتیں ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 20 مارچ کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سے پارک لین کمپنی سمیت دو کیسز کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ جس کمپنی سے متعلق سوالات ہیں وہ 28 سال قبل بنائی گئی تھی، کچھ باتیں یاد نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو سے بھی پارک لین کمپنی سے متعلق سوالات پوچھے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ کمپنی قائم ہوئی وہ بہت چھوٹے تھے۔ بلاول نے کہا وہ  سوالات کے جوابات تحریری طور پر دیں گے۔


متعلقہ خبریں