معروف میڈیا براڈکاسٹ ویب سائٹ ہم نیوز کے ورچوئل اسٹوڈیوز کی معترف


ہم نیوز کے ورچوئل اسٹوڈیوز پاکستانی ناظرین کی توجہ تو حاصل کیے ہی ہوئے ہیں ، عالمی سطح پر بھی نظر انداز نہیں کیے جارہے ۔

امریکہ کی معروف براڈکاسٹ ویب سائٹ ’نیوز کاسٹ اسٹوڈیو‘ نے ہم نیوز کی جانب سے پاکستان سپرلیگ کے لیے بنائے گئے اسپیشل ورچوئل سیٹ کی تعریف کی ہے۔

ویب سائیٹ نے سیٹ سے متعلق تبصرہ کیا کہ ورچوئل سیٹ کے لیے پرکشش اسٹیڈیم اور بہترین گرافکس کا استعمال کیا گیا۔

سیٹ کے درمیان میں اسٹیڈیم کی شکل کا دائرہ بنا گیا جو تھری ڈی  ماڈل پر مبنی ہے اور خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔

اسی طرح پی ایس ایل میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لوگوز کو بھی ورچوئل سیٹ میں نمایاں کیا گیا۔

پورے سیٹ کو بہترین انداز میں سجایا گیا ہے اور مہمانوں اورمیزبانوں کی بیٹھنے کی جگہ کے لیے سرخ رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے اور اس جگہ پر بھی ٹیموں کے لوگوز موجود ہیں۔

فراز قیوم کے ڈیرائن کیے گئے سیٹ کو قدرتی دکھانے کے لیے آسمان کا منظر بھی شامل ہے جبکہ اسٹیڈیم میں روشنی کی غرض سے لگائی جانے والی بڑی بڑی لائٹس بھی اس کا حصہ ہیں۔

یاد رہے نئے سال کے موقع پر بھی ہم نیوز نے ورچوئل سیٹ کا اہتمام کیا تھا تب بھی  نیوز کاسٹ اسٹوڈیو نے اسے خصوصی طور پر سراہا تھا۔

سال نو کے سیٹ میں کھلی جگہ اور وہاں آتش بازی کا منظر پیش کیا گیا تھا، اس سیٹ میں شہر کی خوبصورت تصویر دکھائی گئی تھی جبکہ درمیان میں ٹاپکس پیش کرنے کے لیے ایک ویڈیو تصویر کی شکل بنائی گئی تھی۔

سفید اور سنہرے رنگوں سے مزین سیٹ کو نہایت ماہرانہ انداز میں ترتیب دیا گیا تھا کہ یہ ہردیکھنے والی کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتا تھا۔

واضح رہے کہ ورچوئل سیٹ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ناظرین ایسے ماحول میں ٹی وی دیکھیں کہ وہ جو دیکھیں اور محسوس کریں اس پر حقیقت کا گماں ہو۔

ہم نیوز کی جانب سے ورچوئل اسٹوڈیوز کے اہتمام کا مقصد ناظرین کی ہر لمحے میں ماحول میں دلچسپی برقرار رکھنے اور انہیں معلومات کے ساتھ ساتھ بہترین تفریح فراہم کرنا ہے۔

 


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2