ماڈل انس یزدانی اور آئمہ مشتاق نے شادی کرلی


اسلام آباد: اداکار اور ماڈل انس یزدان اپنی دوست اور ماڈل آئمہ مشتاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

اداکارہ عروہ اور ماورا حسین کے چھوٹے بھائی کی نکاح کی تقریب سادگی سے فیصل مسجد میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتے داروں اور چند دوستوں نے شرکت کی۔

دونوں کے نکاح کی تصاویر میں انس یزدان اور آئمہ مشتاق کے علاوہ عروہ اور ماورا حسین اور ان کے والدین بھی موجود ہیں، جبکہ تصویر میں عروہ حسین کے شوہر گلوکار فرحان سعید کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انس یزدان اور آئمہ مشتاق کچھ عرصے سے ایک ساتھ نظر آتے تھے تاہم سوشل میڈیا پر جوڑی کو سراہے جانے کے باوجود انہوں نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا تھا۔

انس یزدان اور آئمہ مشتاق  نے شادی کے حوالے سے مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کیا۔

عروہ حسین اور ماورا حسین نے بھی اپنے چھوٹے بھائی کے نکاح کی تصاویر شئیر کیں اور نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عروہ حسین نے جذباتی انداز میں لکھا کہ انہیں پتہ ہی نہیں چلا کے ان کے چھوٹے بھائی کس طرح بڑے ہوگئے، وہ خوش ہیں کہ بھائی نے اپنی شریک حیات کا انتخاب کر لیا ہے، انہوں نے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے بھائی اور بھابھی کو مبارکباد بھی دی۔


نئے جوڑے کی شادی کی تصویروائرل ہونے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں