وزیراعظم اور آرمی چیف سے یورپی یونین کی نمائندہ خارجہ امور کی ملاقات

وزیراعظم اور آرمی چیف سے یورپی یونین کی نمائندہ خارجہ امور کی ملاقات

وزیراعظم سے یورپی یونین کی نمائندہ خارجہ امور کی ملاقات، فوٹو ہم نیوز اسکرین شاٹ


راولپنڈی: وزیراعظم  اور آرمی چیف سے یورپی یونین کی خارجہ امور کی نمائندہ فیڈریکا نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کےساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک پاکستان کےتجارتی اورسرمایہ کاراتحادی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے یورپی ممالک سے باہمی تجارت کو فروغ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی وزیراعظم، آرمی چیف سے ملاقات

اعلامیے کے مطابق عمران خان نےیورپی نمائندہ کوعلاقائی صورتحال پربریفنگ دی اور پاک بھارت کشیدگی میں کمی سےمتعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی نمائندہ خارجہ امورکی ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  نمائندہ یورپی یونین نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔


متعلقہ خبریں