وزیراعظم معائنہ کمیشن کو اداروں سے شکایات

وزیراعظم معائنہ کمیشن کو اداروں سے شکایات

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: وزیراعظم معائنہ کمیشن کو اداروں سے شکایات ہیں۔ بیوروکریسی نے حکومت کو گھما کررکھ  دیا۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم معائنہ کمیشن کو اداروں سے شکایات کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع وزیراعظم معائنہ کمیشن کا کہنا ہے کہ اداروں سے سوال کچھ کرتے ہیں جواب کچھ آتا ہے اور یہی نہیں بلکہ اداروں کی طرف سے غلط معلومات بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم معائنہ کمیشن بڑے بڑے سرکاری اداروں کی چھان بین کررہا ہے  اور کمیشن کی چار اداروں کی رپورٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹس جلد وزیراعظم کو بھیجی جائیں گی۔

ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کمیشن اس وقت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)، ایوا کیو ٹرسٹ اور اسپورٹس بورڈ کے معاملات کی چھان بین کررہا ہے۔ اسی طرح او پی ایف ہاؤسنگ سوسائٹی، پی ایس ڈی پی اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے معاملات کی بھی انکوئری کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیشن کی جانب سے گیس اور آئل سپلائی چینز کے اداروں کے معاملات کی بھی چھان بین جاری ہیں۔

وزیراعظم معائنہ کمیشن

وزیراعظم معائنہ کمیشن کا مقصد وفاقی حکومت کی وزارتوں، ڈویژنز، محکموں اور خود مختار اداروں میں بہتر گورننس، شفافیت اور احتسابی عمل کو ممکن بنانا ہے۔

اس ادارے کا کام وفاق کے ماتحت اداروں کی نگرانی اور چانچ پڑتال  کرنا ہے اور پھر اس کی بنیاد پر انہیں گائیڈ لائن فراہم کرنا بھی اس کی ذمےداری ہے۔


متعلقہ خبریں