حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیے اراکین کے نام بھیج دیئے

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیے حکومتی ممبران کے نام قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بھیج دیئے گئے۔

وزرات خارجہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں تین افراد کے نام سندھ اور تین کے نام بلوچستان سے بھیجے گئے ہیں ان میں سے دو ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔

ایک ممبر سندھ اور دوسرا بلوچستان سے منتخب کیا جائےگا۔
حکومت کی جانب سے بلوچستان سے سابق اے جی بلوچستان ڈاکٹر صلاح الدین منگل، سابق ایڈیشنل اے جی بلوچستان محمد رضا خان اور سابق ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل قومی احتساب بیورو(نیب)  راجا عامر عباس کا نام دیا گیا ہے۔

اسی طرح سندھ سے محمد ندیم قریشی، سابق رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ مسٹرجسٹس عبدالرسول میمن اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج مسٹر جسٹس (ر) نورالحق قریشی کا نام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وزرات خارجہ کی جانب سے کیوں الیکشن کمیشن کے لیے نام بھیجے گئے ہیں کیونکہ اس کا آئینی طریقہ یہ نہیں۔

آئینی طریقہ کارکے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مل کر الیکشن کمیشن کے اراکین کے لیے ناموں کا فیصلہ کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں